ایم کیو ایم ریلی پر پولیس تشدد کے بعد جاں بحق کارکن کی نمازجنازہ ادا

197

کراچی: ایم کیو ایم ریلی پر پولیس تشدد کے بعد جاں بحق کارکن محمد اسلم کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ مولانا جمیل راٹھور نے پڑھائی، نماز جنازہ میں محمد اسلم کے لواحقین اور رشتہ دار بھی شریک تھے۔ ایم کیو ایم کے رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فاروق ستار نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کے لائحہ عمل کے ساتھ ہوں، وزیراعلی ہاوس جانا ہوا تو سب سے پہلے میں جاوں گا۔ متعصب پولیس کے ظالمانہ عمل کی مذمت کرتا ہوں۔ صوبائی حکومت نے کل تمام حدود کو پار کیا۔انہوں نے مزید کہا کل بہادر آباد میں آئندہ کالائحہ عمل بنانے کی بات کی تھی۔ کل ماں، بہنوں اور بیٹیوں پر تشدد کیا گیا، سندھ حکومت کالے بلدیاتی قانون کو واپس لے۔ جیل بھرو تحریک کیلیے بھی تیار ہیں، عوام میں لاوا پک رہا ہے۔

weصوبائی حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع ہونے والی ہے۔ادھر واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی سندھ کو پیش کردی گئی، تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی