بڑے شہروں کا کیبل سسٹم مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا جائے گا،فواد چوہدری

452

اسلام آباد:اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن اسپورٹس اب ایک ایچ ڈی چینل بن گیا ہے،

وفاقی وزیر نے  اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگلے تین سے پانچ ماہ میں تمام بڑے شہروں کا کیبل سسٹم بھی مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا جائے گا اور وہ لوگ جو اب تک کیبل کے ذریعے ایچ ڈی نہیں دیکھ سکے وہ بھی نئی ٹیکنالوجی سے مستفید ہوں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہیں خوشی ہے حکومت اتنے مختصر وقت میں یہ انقلاب لائی ہے۔