کولمبیا میں تعمیر کیا گیا الٹا گھر، جس کی ہر شے بھی الٹی ہے

620

بگوٹا: کولمبیا میں دلچسپ انداز میں مکان تعمیر کیا گیا ہے جو الٹا بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے علاقہ بوگوٹا کے قریبی دیہات گوٹاویٹا میں یہ الٹا مکان بنایا گیا ہے جسے اپ سائیڈ ڈاؤن ہوم کا نام دیا گیا ہے، یہ گھر صرف باہر سے ہی الٹا نہیں ہے بلکہ اس گھر کی ہر شے ہی الٹی ہے،  گھر کے فرش چھت ہے اور چھت فرش دکھائی دیتی ہے، اندر جاکر آپ کو معلوم ہوگا کہ واقعی یہ گھر الٹا ہے اور پلنگ اوپر کی چھت سے چپکا ہوا ہے جو حقیقت میں چھت نہیں اس الٹے مکان کا فرش ہے۔

اس مکان کو آسٹریا کے ڈیزائنر فرٹز شال نے بنایا ہے جو ایک عرصے سے کولمبیا میں ہی رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اس انوکھے مکان کو بنانے کا تصور پیش کیا تو لوگوں نے اس کا بہت مذاق اڑایا لیکن وہ دھن کے پکے تھے اور مسلسل اپنے کام میں لگے رہے یہاں تک کہ مکان کی تعمیر شرمندہ تعبیر ہوگئی۔فرٹز کے مطابق اس گھر کی بنیاد بنانا سب سے مشکل کام تھا کیونکہ جھونپٹری نما مکان کو الٹا بنانا آسان نہ تھا۔