چین: موسم بہار میلہ کے ابتدائی 10 دنوں میں 26 کروڑ مسافروں کی آمدورفت

447

چین میں موسم بہار میلے کے سفری رش کے دوران پہلے 10 دنوں میں مجموعی طور پر 26 کروڑ مسافروں کی آمدورفت ہوئی ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان لیو پھینگ فیئی نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ تعداد 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔لیو پھینگ فیئی نے بتایا کہ بدھ تک ریلوے اور سڑک کے ذریعے مسافروں کی آمدورفت بالترتیب 5 کروڑ 41 لاکھ 20 ہزار اور 19 کروڑ 60 لاکھ رہی جبکہ آبی گزرگاہوں اور فضائی راستوں سے 38 لاکھ 80 ہزار اور 87 لاکھ 20 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھٹیوں سے قبل مسافروں کا بہا 30 جنوری کے قریب عروج پر ہونے کی توقع ہے، جبکہ واپسی کے سفر 5 سے 8 فروری اور 16 سے 17 فروری کے دوران عروج پر ہونگے۔چھون یون کے نام سے معروف 40 روزہ سفری سیزن کے دوران بہت سے چینی افراد رواں سال یکم فروری کو شروع ہونیوالا چین کا قمری سال نو یا بہار میلہ اپنے خاندانوں کے ساتھ منانے کی خاطر سفر کرینگے۔