ایف بی آر اختیارات بڑھنے سے کرپشن میں اضافہ ہوگا،عقیل احمد خان

170

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے ایف بی آر کا کاروباری اداروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کو دیے گئے اختیارات سے کرپشن میں اضافہ ہو گا اس سے بدعنوانی کا دروازہ کھل جائے گا کیونکہ یہ ایف بی آرافسران کے لئے تاجر برادری کوحراساں کرنے کا ایک اور ذریعہ ثابت ہوگا۔ایسے وقت میں جب کاروباری اعتماد بتدریج بحال ہونا شروع ہوا ہے ایسے میں ایف بی آر نے کاروباری ماحول کوسازگار بنانے کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کو پس پردہ چھوڑ دیا۔تاجروصنعتکار برادری کے لیے یہ ایک بڑا دھچکا ہے، موجودہ حالات میں تاجروں اور سرمایہ کاروںکا اعتماد بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے تاہم ا یف بی آرکے حالیہ اقدام کے نتیجے میں ان کا اعتماد بری طرح متاثر ہوگا جب کہ تاجروں کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف قانون ساز تاجر برادری کو مکمل سہولت فراہم کرنے اور ٹیکسوں کے قوانین کو آسان بنانے کی یقین دہانی کراتے رہے ہیں لیکن دوسری طرف وہ صوابدیدی اختیارات جس کی تاجر برادری نے ہمیشہ بڑی مخالفت کی ہے ۔ عقیل احمد خان نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر تاجروں کو حراساں کرنے کا عمل فوری طور پر بند کرے۔