ٹرانسپرنسی رپورٹ حکومت کےلئے چارج شیٹ ہے ، ابوالخیر زبیر

141

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان ،ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی رپورٹ حکومت کےلئے چارج شیٹ ہے حکومت کرپشن ختم کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدارمیں آئی تھی لیکن یہ رپورٹ بتارہی ہے کہ وہ اپنے اس مقصد میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے کہ کرپشن ختم کرنا توبہت دور کی بات ہے وہ کرپشن کم بھی نہیں کرسکی بلکہ اس میں کئی گناہ اضافہ کا باعث بنی ہے لہذا اس کے اب مزید اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہو گیا ہے ،اس ناکامی کی ذمے داری کسی ایک وزیر پر ڈال کر اس سے استعفا لینے کے بجائے وزیر اعظم سمیت پوری کابینہ کو یہ ذمے داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہیے کیونکہ ٹرانسپرنسی، الیکشن کمیشن اور عدلیہ کے مختلف فیصلوںکی رو سے یہ سب اس گھناو¿نے جرم میں شریک رہے ہیںاور وزیر اعظم صاحب اب حکومت سے باہر ہونے سے زیادہ حکومت کے اندر رہ کر ملک و قوم کےلےے خطرناک ثابت ہوئے ہیں ۔