کراچی میں مظاہرین پر تشدد، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کی مذمت

145

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)تنظیم(ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی مرکزی رکن وڈسٹرکٹ انچارج سید وسیم حسین، مرکزی رکن و سینئر جوائنٹ انچارج شہزاد قریشی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کالے بلدیاتی قانون کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاوُس کے سامنے پرامن مظاہرہ کرنے والے کارکنان ماو¿ں، بہنوں اور منتخب نمائندوں پر پولیس کی جانب سے آنسوں گیس اور بدترین لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن مظاہرین اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے تھے لیکن پولیس کی جانب سے ان پر تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی یہاں تک کے ماو¿ں بہنوں پر شدید تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے متعدد مائیں بہنیں زخمی ہوگئیں ۔ ڈسٹرکٹ کمیٹی نے کہا کہ کارکنان اور منتخب نمائندوں کو سٹرک پر گھسیٹا گیا اور ان پر بہیمانہ تشدد کیا گیا جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ہم سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہیںکہ وہ ہوش کہ ناخن لے اور کالے بلدیاتی قانون کو فوری واپس لے۔