پاکستان اوپن گولف چمپئن شپ آج سے کراچی میں شروع ہوگی

306
پاکستان اوپن گولف چمپئن شپ کے حوالے سے منتظمین پریس کانفرنس کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے بہترین پروفیشنل گولفر کا فیصلہ کراچی گولف کلب میں 72 ہولز کے گردآج سے شروع ہوکر 30 جنوری تک کھیلے جانے والے4 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران ہوگا۔ گزشتہ ہفتے ہی بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے سندھ اوپن جیتنے والے دفاعی چمپئن شبیر اقبال اپنے مقابل گولفرز کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ حال ہی میںرشید ڈی حبیب کی ٹرافی جیتنے والے کراچی گولف کلب کے ہی وحید بلوچ جنہیں ہوم گرائونڈ کا بھی فائدہ حاصل ہے، شبیر کے لیے مشکل مقابل ثابت ہو سکتے ہیں۔ پاکستان گولف ایسوسی ایشن کے کیلینڈر پر اہم ترین پاکستان اوپن گولف چمپئن شپ اس سال یونائیٹڈ میرین ایجینسیز کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔