بابر اعظم ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن پر براجمان

257
 آسٹریلیوی ٹیم سے خوفزدہ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے، بابر اعظم 

دبئی (جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔بھارت کے بلے باز ویرات کوہلی دوسرے اور بھارت کے ہی بلے باز روہت شرما تیسرے نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک کی ترقی ہوئی ہے اور وہ 5 درجے ترقی پاکر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بابر اعظم سب سے زیادہ 873 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی836ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت کے ہی اوپننگ بلے باز روہت شرما801ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 5 درجے ترقی پاکر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، آسٹریلوی آرون فنچ ، انگلینڈ کے جونی بیرسٹو اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اورآسٹریلوی آرون فنچ چھٹے ، انگلینڈ کے جونی بیرسٹو ساتویں اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنرآٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نویں نمبر پر ہیں۔