سندھ اسکواش چمپئن شپ

246
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور ایشین انڈر12چمپئن شپ کے فاتح نور سلطان نقد انعام دے رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسکوش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کومبیکس اسپورٹس سندھ سیٹلائٹ اسکواش چمپئن شپ برائے مرداور خواتین ایونٹس کے پہلے رائونڈ میں نوید رحمان، طیب رئوف،علینہ زہرہ، مہوش علی، طلحہ سعید، حزیفہ شاہدودیگر نے اپنے میچزجیت لیے پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس فلیٹ کلب میں ابتدائی روز کھیلے گئے ویمنزکیٹیگریز کے میچز میں علینہ زہرہ نے امّہ کلثوم ، مہوش علی نے زہرہ علی، فہمینہ عاصم نے زرلش صفدر کوشکست دی۔ مینز میں نویدرحمان نے محمد حکمت ،طلحہ سعید نے حسن پراچہ، طیّب رئوف نے معین الدین کوشکست دی ۔