کندھکوٹ: پولیس اہلکاروں کا اپنے اوپر مقدمہ درج ہونے کیخلاف احتجاج

194

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج ہونے کیخلاف میڈیا سینٹر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں میر ہزار نندوانی اور معشوق علی نندوانی نے دورانِ احتجاج کہا کہ ہم پولیس ڈپارٹمنٹ کے چھوٹے سے ملازم ہیں، ہمیںناجائز ذاتی جھگڑوں میں پھنسایا گیا ہے ،ہم پر خون کا مقدمہ سچل تھانے کراچی میں درج کیا گیا ہے جس دن مقدمہ درج کیا گیا اس دن ہم تینوں بھائی تھانوں میں ڈیوٹی پر موجود تھے،ہمارا جھگڑے سے کوئی تعلق نہیں ۔ہم آئی جی سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ درج کیے گئے جھوٹے مقدمے سے نام نکلوا کے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔