ٹنڈو جام: نمائندہ جسارت سے اظہارِ تعزیت کا سلسلہ جاری

210

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) نمائندہ جسارت ٹنڈوجام سے تایا زادہ بھائی امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد کے سسر حاجی عبدالوحید کے انتقال پر اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان، نائب امیر عبدالقیوم شیخ، جنرل سیکرٹری ظہیر احمد شیخ، نائب امیر جماعت اسلامی ٹنڈوالہیار یونس قائم خانی، حاجی شفیع مغل، پیپلز پارٹی تعلقہ حیدرآباد کے صدر شریف قریشی و دیگر نے نمائندہ جسارت محمد سلیم اور امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد اور ان کے صاحبزادے عامر آصف عمران اور عمار سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔