حیدرآباد:امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اسنیپ چیکنگ

204

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس کی شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ جاری، ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے افسران و جوانوں کا شہر کے اہم مقامات کوہ نور چوک، حیدر چوک، گل سینٹر، پاکستان چوک، سینٹ میری چوک، فتح چوک، محمدی چوک، گدو چوک آٹو بھان، چنگی ناکہ، قاسم آباد کے مختلف مقامات سمیت دیگر مقامات پر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی اسنیپ چیکنگ جاری ہے،اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو روک کر چیک کیا جارہا ہے جبکہ مشتبہ اشخاص کی تلاشی بھی لی جاری ہے۔