صحافی کا قتل کھلی دہشت گردی ہے ہیومن رائٹس کمیشن

165

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سینئر ممبر و ڈیفنڈر لالہ عبد الحلیم شیخ، ڈاکٹر فصیح طارق خان، طارق حسین قریشی نے اپنے بیان میں حسنین شاہ نے لاہور میں کیپٹل ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ کو قتل کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ انہوں نے قتل پر گہرے دکھ اور غم و غصّے کے ساتھ ساتھ مقتول کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ صحافی کے قتل کو پنجاب پولیس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ وہ ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کریں۔