حیدرآباد: ملزمان تاجر سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار

125

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)شہر میں چوری اور رہزنی میں اضافہ ہوگیا، تاجر سے ڈھائی لاکھ روپے لو ٹ لیے گئے، دکان کے باہر سے موٹرسائیکل ہوگئی، جے یو آئی رہنما کا بڑھتی وارداتوںپر تشویش کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق سخی پیر تھانے کی حدود قائد آباد میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر چاول کے تاجر عدنان چوہان سے ڈھائی لاکھ روپے سے زاید نقدی لوٹ کر فرار ہوئے واردات کی رپورٹ سخی پیر پولیس میں درج کروادی گئی۔مارکیٹ تھانے کی حدود اناج منڈی سے چاول کے تاجر ذیشان چوھان کی دکان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور باآسانی لے اڑے جس کی سی سی ٹی وی وڈیو ہونے کے باوجود پولیس تاحال ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔ادھر فوٹو جرنلسٹ محمد عظیم انصاری کی موٹر سائیکل نامعلوم چور ان کے گھر واقع چھوٹکی گھٹی سنہری مسجد والی گلی میں گھر کا گیٹ پھلانگ کر داخل ہوئے اور وہاں کھڑی موٹر سائیکل لے گئے۔جمعیت علماءاسلام س ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری حافظ ارمان احمد چوہان نے حیدرآباد میں چوری اور رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ و پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ وارداتوں میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔