ایک تولہ سونا1لاکھ 27ہزار150روپے کا ہوگیا

348

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1845ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 500روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا1 لاکھ 27ہز ار 150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت429روپے کے اضافے سے 1لاکھ 9ہزار11روپے ہو گئی ۔