مرکنٹائل ایکس چینج میں 18.6ارب روپے کے سودے

191

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے 18.6ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 12,597 رہی ۔ سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 7.046 ارب روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 6.050 ارب روپے ، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.636ارب روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.033 ارب روپے رہی۔