اوپن مارکیٹ میں ڈا لر کی قیمت فروخت 179.20روپے ہو گئی

279

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرایک بار پھر177روپے سے بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر30پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید176.75روپے سے برھ کر177روپے اور قیمت فروخت176.80روپے سے بڑھ کر177.10 روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے ڈا لر کی قیمت خرید 178.80روپے سے کم ہو کر178.70روپے اور قیمت فروخت179.30روپے سے کم ہو کر179.20روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر201.50روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید238.50روپے اور قیمت فروخت241روپے پر بدستور برقرار رہی ۔