اسلام آباد پہنچ کر کچرا حکومت کا صفایا کریںگے،بلاول

365

لاڑکانہ(آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے اور اسلام آ باد جا کراس کچرا حکومت کا صفایا کریں گے۔لاڑکانہ میں سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کے تحت صفائی کے آغاز کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ چند عناصر ایم کیو ایم جیسا بننا چاہتے ہیں ، انہیں سازشیں کرنے دیں،وڈیوز بنانے دیں،آپ اپنا کام کرتے رہیں،آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ شہروں کی صفائی، مفت اسپتالوں کے نظام کے قیام اور کچی آبادیوں کے باسیوں کو مالکانہ حقوق دینے جیسے عوام دوست منصوبوں اور پالیسیوں کو پورے ملک میں متعارف کرائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسلام آباد میں حکومت کے جمع ہونے والے کچرے کا بھی 27
فروری کو صفایا کردیں گے۔