محکمہ صحت میں بیٹھے نوسرباز کورونا عملے کی تنخواہیں کھاگئے،بلال غفار

168

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی بلال احمد غفار نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 41 فیصد ہوگئی مگر ویکسینیٹرز کی مشکلات کم نہیں ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے محکمہ صحت میں بیٹھے نوسرباز کورونا عملے کی تنخواہیں کھاگئے۔ گزشتہ 3 روز سے ایکسپو سینٹر کا عملہ اپنی تنخواہوں کے لیے سراپا احتجاج ہے۔ اس سے قبل این آئی سی وی ڈی کا عملہ اپنے بقایاجات کیلئے سڑکوں پر نکلا تھا۔