مسلح آباد کاروں کا فلسطینی گاؤں پرحملہ ،پتھراؤ سے گاڑیوںکو نقصان

201
مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی آبادکار اسلحہ تان کو فلسطینیوں کو دھمکا رہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع فلسطینیوں کے گاؤں پریہودی آبادکاروں نے دھاوا بول دیا ۔ شرپسند یہودی آبادکاروں نے فلسطینی گاؤں سے گزرتے ہوئے گاڑیوں اور دکانوں کی کھڑکیوں پرپتھراؤکیا جس میں ایک لڑکا سرپر پتھر لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اس سے قبل جمعہ کے روز کوآبادکاروں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پرحملہ کیا اورایک کارکوآگ لگا دیتھی۔گزشتہ ماہ ایک آباد کارکو فلسطینی نے گولی مارکرہلاک کردیا تھا ، جس کے بعد سے فلسطینیوں پر انتقامی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی وزیردفاع بینی گینٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ جو کوئی بھی پتھرپھینکتا ہے یا کاروں کو آگ لگاتا ہے وہ دہشت گرد ہے اور اس کے ساتھ مجرمانہ سلوک کیا جائے گا۔ انہوں شرپسند یہود کے خلاف نام نہاد کارروائی کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے حالیہ مہینوں میں یہودی آبادکاروں کے تشدد کے خلاف کارروائی کرنے کا باربارعزم کیا ہے ،تاہم اس پر رتی برابر عمل نہیں کیا جاتا۔ ادھر غرب اردن میں گھر گھر تلاشی کی کے دوران صہیونی اہل کاروں نے فلسطینی خاتون کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کارروائیوں میں 13 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب گزشتہ 7سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا تواتر کے ساتھ نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں ایک بار پھر مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے عراقیب کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے197 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔