سوئیڈن : لاک ڈاؤن میں 2ہفتے کی توسیع‘ شہری سراپا احتجاج

238

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئیڈن کی حکومت ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیس بڑھنے پر لاک ڈاؤن میں 2ہفتے کی توسیع کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکومتی اقدامات پر مشتعل ہوکر شہریوں نے سخت احتجاج کیا۔ سوئیڈن کی سماجی امور کی وزیر لینا ہالینگرین نے کہا کہ ہمارے ہاں کورونا متاثرین کا ریکارڈ بہت زیادہ پھیل رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں عائد پابندیوں کو مزید 2ہفتوں کے لیے بڑھا دیا جائے گا۔