مصری صدر کا دورئہ ابوظبی‘ ولی عہد محمد بن زائدالنہیان سے ملاقات

220
ابوظبی: مصری صدر عبدالفتاح سیسی اور اماراتی ولی عہد شیخ زاید بن النہیان ملاقات کررہے ہیں

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچ گئے،جہاں ولی عہد محمد بن زائدالنہیان نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران سیسی نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد مکتوم اور بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ خلیفہ سے بھی ملاقات کی۔ مصری ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر کے دورے کا مقصد متحدہ عرب امارات اور مصر کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔