پولیس مقابلے میں زخمی 3ملزمان سمیت 69گرفتار ، اسلحہ برآمد

349

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کاروائیوں کے دوران 69ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار پولیس نے نجی بینک کے ویئر ہاو س میں چوری کرنے والے4 ملزمان شفیق احمد، ساجد، فیاض اور جاوید حسین کو گرفتارکرکے چوری کئے گئے،تیموریہ پولیس نے3 ملزمان فلپس ولد آسٹن،سونو مسیح ولد اسلم اور کامران ولد جاوید کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان گرفتارکرلیے۔شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث3 ملزمان ‘سرجانی ٹاو ن پولیس نے 4 موٹرسائیکل لفٹرز ،ڈیفنس پولیس نے تین ملزمان یونس ،کامران اور علی عرف یاسین ڈاکس پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپا مار کر دو جواریوں بلا ل اور شہزاد،حیدری مارکیٹ پولیس نے جوائے کے اڈے پر چھاپا مار کرپانچ جواریوںکوگرفتارکرکے داوپر لگی رقم سٹے کی پرچیاں وآلات قمار بازی کاسامان برآمد کر لیا، ادھر ایس ایس پی ضلع کورنگی شاہ جہان خان کے خصوصی ٹاسک پر ضلع کورنگی کے 10تھانے نے اسٹریٹ کرمنلز گروہوں و موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے مجموعی 6ملزمان گرفتار کر کے چھینی و مسروقہ 3موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، ایک ماوزر، 2پستول اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ جبکہ منشیات کے مقدمہ میں ایک ملزم اور پولیس کو متفرق مقدمات میں مطلوب 11مفرور ملزمان بھی گرفتار کر لیے۔ کورنگی پولیس نے 2ڈکیت ، کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے ایکشن اور مقابلے کے بعد 2اسٹریٹ کرمنلز، عوامی کالونی نے ایک ڈکیت، ایس ایچ او سعودآباد فراز خان نے گشت کے دوران مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرمنل گینگ کا ایک ملزم اور کھوکھراپار پولیس نے ایک ڈکیت گرفتار کر لیا۔لانڈھی پولیس نے جوا سٹہ کے خفیہ اڈے پر کامیاب چھاپا مار کر 8جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ سعودآباد پولیس نے منشیات کے مقدمہ میں ایک ملزم گرفتار کر کے چرس کی راڈیں برآمد کر لیں۔ کورنگی پولیس نے مضرصحت گٹکا ماوا سپلائیر سمیت 2ملزمان گرفتار کرلیے۔ اورنگی ٹاون میں پسند کی شادی کے تنازع پر لڑکی کے باپ نے جھگڑے کے دوران دانتوں سے لڑکے کے والد کی انگلی کاٹ دی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ کھارادر پولیس نے کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش ملزمان کوگرفتارکرلیا۔