معاشی ترقی میں محکمہ کسٹمز کا کردار کلیدی ہے، گورنر سندھ

225

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ محکمہ کسٹم نے کووڈ19وبائی بحران کے دوران مثالی خدمات پیش کرتے ہوئے فراہمی کے موثر نظام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں کسٹم کا ادارہ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ محکمہ کسٹم سرکاری خزانے میں حصہ ڈالنے والے حکومت کے سب سے اہم اداروں میں سے ایک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسٹمز ہاؤس کراچی میں کسٹمز کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار چودھری بھی شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے بین الاقوامی کسٹمز ڈے کی تھیم ’’ڈیٹا کلچر کو اپناتے ہوئے اور ڈیٹا ایکو سسٹم کی تعمیر کے ذریعے کسٹمز کی ڈیجیٹل تبدیلی کو بڑھانا‘‘ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔