دوسروں کوچورکہنے والے خودڈاکونکلے، مسلم لیگ (ن)

182

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی حکومت ملک میں بدعنوانی اور کرپشن میں اضافے کا سبب بنی ہے۔ سب کو چور کہنے والے اور ڈاکو کی گردان کرنے والے عمران خان خود ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور اور ڈاکو نکلے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن ناصر الدین محمود نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں عمران خان کے دورِ حکومت میں ہر سال مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو عمران خان کے کرپٹ اور بدعنوان ہونے کی مستند دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا کہ عمران خان چور، ڈاکو اور بدعنوان ہونے کے ساتھ ساتھ انتہا درجے کے نااہل بھی ہیں ۔