گندگی اورغلاظت نے بلدیاتی اداروںکی قلعی کھول دی

226

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں جا بجا گندگی اور غلاظت کے ڈھیروں نے متعلقہ اداروں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ، جگہ ،جگہ کچرے کے انبار سے اٹھنے والے تعفن نے ماحول کو حد درجے آلودہ بنا رکھا ہے ، فضائوں میں موجود بدبو سے سانس لینا بھی محال لگتا ہے ، غربت زدہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے غریب عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ مو جودہ صورتحال میں ویسٹ ریسائکلنگ ، گرین پراڈکٹس کی تیاری او ر سرکیولر اکنا می جیسی باتیں عوام کو سہانے خواب اور بے وقوف بنانے کے مترادف ہیں ، واضح رہے کہ ویسٹ ریسائکلنگ کے ضمن میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے ٹیئر فنڈ نامی این جی او سے گزشتہ سال ایم او یو سائن کیا تھا جسکے تحت این جی او نے ایک پروجیکٹ کے تحت ملیر اور کیماڑٖی میں ویسٹ ریسائکلنگ سے متعلق طے شدہ کاموں کو انجام دینا ہے، 6 ماہ گزر نے کے باوجود ٹئیر فنڈکوئی قابلِ ذکر کام انجام نہیں دے سکی۔