لائحہ عمل آگے بڑھانے کے لیے حکمت عملی ناگزیر ہے‘اسما سفیر

231

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تنظیم کے لائحہ عمل کو آگے بڑھانے،منصوبہ جات کی تکمیل اور مستقبل کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے ضلع ائرپورٹ اور ضلع ملیر کے تنظیمی دورے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ناظمات، شعبہ جات، حلقہ جات کی منصوبہ بندی کے بہت حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوتے ہیں۔دعوتی کاموں میں افراد، سرمایہ، لگن اور جہد مسلسل بہترین کارکردگی سامنے لاتے ہیں۔ اس موقع پر ناظمات اضلاع عذرا جمیل، جمیلہ عبدالرحمن ، معتمدہ کراچی فرح عمران، نائب ناظمات کراچی شمینہ عتیق،جاویداں فہیم،ثنا علیم، شیبا طاہر،اور سمیہ عاصم بھی موجود تھیں۔ دورے کے موقع پر بلاک کوڈ کی سطح تک انتخابی کام، ووٹر لسٹوں میں اندراج، اور پالیسی کا جائزہ لیا گیا،اور نچلی سطح کے منصوبے اور مجوزہ سرگرمیوں کو شہر کے مرکزی منصوبے سے مربوط کیا گیا۔