نوازشریف جہانگیرترین کی تاحیات نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

429

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی۔صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل 184/3 کے اختیار کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی، آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی متعلقہ حلقہ کے ووٹرز کی بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل 62 وب ایف کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیے۔صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل 62 وب ایف کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیے، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت جو الیکشن چیلنج ہو صرف اسکو کالعدم کیا جائے۔