وزیراعظم فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے

304

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں 5 وزرا ان کے ساتھ جائیں گے، وزیراعظم نے وزرا کو دورہ چین سے متعلق ہدایت دے دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے متعلقہ وزرا سے وزراتوں سے متعلق اہم بریفنگ لیں۔عمران خان نے کہا کہ اہم دورہ ہے چین جانے والے وزرا کورونا سے متعلق احتیاط برتیں، دورہ چین میں مفاہمتی یادداشتوں، منصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کریں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور دیگر اہم رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک میں اعلی سطحی مذاکرات بھی ہوں گے، وزیراعظم چینی تاجر برادری اور صنعتکاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔