تھرپارکر: بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا، سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج مزید  6 بچے دم توڑ گئے

346

تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج مزید  6 بچے دم توڑ گئے، دم توڑنے والوں میں 7 ماہ کا نیاز ولد محمد، 4 ماہ کا خان محمد ولد عیدل چانڈیو، 3 ماہ کا فدا حسین ولد آچار، 3ماہ کا جیوت ولد سومار، 45 دن کی عرفانہ بنت نثراللہ اور نارائن کے نومولود بچے شامل ہیں۔ یکم جنوری سے اب  تک تھر میں جاں بحق بچوں کی تعداد 62 ہو گئی ہے  جبکہ گزشتہ سال 625 بچے لقمہ اجل بنے تھے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تھر کے مختلف علائقاجات سے لائے گئے بارے بیمار بچے علاج کے بعد صحتیاب ہوکر گھر چلے گئے۔