سندھ حکومت عوام کو صحت کارڈ کی فراہمی کیلئےاقدامات کرے، فیصل جاوید

349

 پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سندھ حکومت  عوام کو صحت کارڈ کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے، یونیورسل ہیلتھ کوریج عمران خان حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے،امریکا جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی اپنے لوگوں کو یہ سہولت فراہم نہ کرسکے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ  وفاقی حکومت کی جانب سے کے پی، پنجاب، آزاد کشمیر، جی بی، بلوچستان اور تھرپار کرکے ہر خاندان کو صحت کارڈ کی سہولت ملے گی۔ فیصل جاوید نے ٹوئٹ کیا کہ “بلاول قدم بڑھا ہم تمھارے ساتھ ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کو بھی تعاون کی پیشکش کی ہے مگر انہیں صوبے کی عوام کا خیال نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ شعبہ صحت مں بہتری کیلئے ہرصوبے کو زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، تحریکِ انصاف سندھ میں حکومت بنا کر فوری طور پر صوبے کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ دے گی۔