صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد  پھر کرونا کا شکار

271

لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ طبیعت ناساز ہونے پر انہوں نے اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آگئی جس پر صوبائی وزیر صحت پنجاب نے فوری طور پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں اومی کورون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، کورونا کی نئی قسم پھیلنے کے بعد اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔