پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کردیئے

261

پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کردیئے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بانڈز بین الاقوامی مارکیٹ میں 7 سال کیلئے جاری کئے گئے، تاریخی لحاظ سے بلند ترین شرح منافع 7.95 فیصد پر بانڈز جاری کئے گئے۔ماضی میں زیادہ سے زیادہ شرح منافع 7.5 فیصد پر بانڈز جاری کئے گئے تھے۔ نئے بانڈز نیویارک کی بانڈز مارکیٹ میں لانچ کئے گئے۔موجودہ حکومت نے بانڈز کے ذریعے پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین قرض حاصل کیا۔