ایم کیو ایم کے یوم سیاہ کے بعد کراچی کے کاروباری مراکز بند

502

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے یوم سیاہ کے اعلان کے بعد شہر میں ہیلمٹ پہنے نامعلوم افراد ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، شہرقائد میں مختلف علاقوں میں کالے قانون کے خلاف ورزی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کاروباری مراکز بند کرانے میں مصروف  نظر آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے یوم سیاہ کے اعلان کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہوگئے، بزنس روڈ، صدر، حیدری، ہارون اور ناگن چورنگی سمیت دیگر مارکیٹیں بند ہوگئیں،مختلف چوراہوں اور سڑکوں پر ٹائروں کو بھی نذرآتش کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شام میں ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر کالے بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کیا تھا ، جس کو منتشر کرنےکے لیے پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا تھا۔