جماعت اسلامی نے کراچی کی 5 شاہرائیں بند کرنے کا اعلان کردیا

430

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہےکہ کراچی میں جمعہ سے شہر کی 5 شہرائیں بھی بند کر دینگے سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی کالے قانون کے خلاف جماعت اسلامی نے سیکنڈ فیز کا اعلان کردیا ہے جمعہ 28جنوری کاکراچی کی پانچ اہم شاہراہیں بند کردینگے جبکہ سندھ اسمبلی پر دھرنا بھی جاری رہےگا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز سے بند کی جانے والی شاہرائوں میں1-نیشنل ہائی وے، 2-سپر ہائی وے، 3-شارع فیصل، 4-ماری پورروڈ، 5-یونیورسٹی روڈ شامل ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان شاہرائوں پر صرف ایمبولینس چلے گی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ جدوجہد کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے حقوق کیلئے ہے، عوام متبادل راستہ اختیار کرے اوردھرنوں میں شامل ہوجائے۔