ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی دعوت دیدی

522

ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی دعوت دیدی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ‘سعودی عرب کو تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ہو  تو ایران کے دروازے کھلے ہیں‘دونوں ملک سفارت خانے کھولیں اور تعلقات بحال کریں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے سعودی عرب کو اپنے ملک میں سفارتخانہ کھولنے کی دعو ت دی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد الہیان کہتے ہیں کہ جب بھی سفارتی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ہو  تو سعودی عرب کے لیے ایران کے دروازے کھلے ہیں۔امیر عبدالہیان نے کہا کہ دونوں ملک سفارت خانے کھولیں اور تعلقات بحال کریں اور انہیں مزید بہتر بنائیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب نے بھی ایران کو او آئی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایرانی سفارتکار اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔