صحت کارڈ ایک کروڑ نوکریوں کی طرح فلاپ ڈرامہ ہے،سینیٹر قرۃ العین مری

348

 پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر قر العین مری  نے کہا ہے کہ  صحت کارڈ پی ٹی آئی کا ایک کروڑ نوکریوں کی طرح فلاپ ڈرامہ ہے۔  پی ٹی آئی  رہنما فیصل جاوید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر قر العین مری نے   کہا کہ صحت کارڈ نہ کورونا نہ ڈینگی اور نہ ہی اوپی ڈی کا خرچہ برداشت کرے گا، پی ٹی آئی لوگوں کو بے وقوف بنانا بند کرے۔ سینیٹر قر العین مری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ اگر اوپی ڈی کے بغیر صرف 10 لاکھ تک کا فائدہ دیتا ہے تو سندھ حکومت سنگین بیماریوں کے علاج میں 50 لاکھ تک کا بھی خرچہ ہو تو کوئی حد نہیں لگاتی۔