میرپورخاص میں پھولوں اورسبزیوں کی نمائش 3مارچ سے شروع ہو گی

213

میرپورخاص میں ہر سال ہونے والی پھولوں اور سبزیوں کی نمائش3سے5 مارچ 2022 تک گلستان بلدیہ پارک میں منعقد کی جائے گی جبکہ افتتاحی تقریب تقریب میرپورخاص جیمخانہ میں ہو گی یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت علی میمن کی زیر  صدارت  اجلاس میں کیا گیاس جس میں فلاور اینڈ ویجیٹیبل شو کمیٹی کے جنرل سیکریٹری محمد نواز خان اور کمیٹی اراکین نے بھی شرکت کی ۔ نمائش کے دورانیہ میں عوام کی دلچسی کومدنظر  رکھتے ہوئے نمائش اضافہ بھی کیا جا سکتاہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے  ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن  عزیز الرحمان تنیو کو ہدایت کی کہ منتخب  مقامات پر صفائی سمیت پھولوں کے پانی اور دیگر ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے انہوں نے پولیس  افسران سے کہا کہ نمائش کے دوران سکیورٹی کا خاص انتظام کیا جائے نیز طے پایا کہ آتش بازی سے شہریوں کولطف اندوز کرنے کے لئے کراچی سے ٹیم  بلائی جائے گی اور گلستان بلدیہ پارک میں 3 اور 4 مارچ کی راتوں میں محفل موسیقی منعقد کی جائے گی تاکہ مقامی گلوکاروں کی ترجیحی بنیادوںپر حوصلہ افزائی  کی جا سکے نمائش کے اختتام پررات کوآتش بازی اور میرپورخاص جیمخانہ میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں کراچی سے مشہور گلوکاروں  کو بلایا جائے گا۔