حکومتی اور سرکاری معاملات میں ہر طرح کی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، مریم اورنگزیب

286

 مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا  ہے کہ  ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل واضح طور پہ یہ کہہ رہی ہے کہ حکومتی اور سرکاری معاملات میں ہر طرح کی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے ، فواد چوہدری صاحب عمران صاحب سے پوچھ لیں یا ان کے ہی ماضی میں دیئے ہوئے بھاشن غور سے سن لیں کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کون سی کرپشن کی نشاندہی کرتی ہے ، آپ کے آٹا، چینی، دوائی، بجلی، گیس، ایل این جی کووڈ فنڈ میں چوری کے تمام قصے اس رپورٹ میں جوڑے گئے ہیں، عوام جانتی ہے کہ وہ یہ اِس لئے کہہ رہے ہیں کہ عمران صاحب نے عوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی سب چوری کیا۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے   انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل اِس لئے یہ کہہ رہی ہے کہ ملک میں ساڑھے تین سال سے قانون کی حکمرانی کی عدم موجودگی اور عمران مافیا نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے، سب کو پتہ ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یہ اِس لئے کہہ رہی ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اداروں اور ریاست کی طاقت کا ناجائز استعمال کر احتساب کے نام پہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ جو دوسروں پر کرپشن کا الزام لگاتا رہا اس کا اپنا منہ کرپشن کی گندگی سے داغدار ہوگیا، فواد صاحب چوری پکڑی گئی ہے، ٹوئٹ، بیانات اور بہانہ بنانے کی بجائے جیل جانے کی تیاری کریں ۔