دو روزہ پاکستان انٹر نیشنل پراپر ٹی نمائش 28 جنوری سے شروع ہوگی

244
انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کے حوالے سے تقریب میں چیف آرگنائزر عمران خٹک ،جنت آفریدی ،ممبر شارجی رئل فیملی شیخ ماجد القاسمی اور دیگر کا گروپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے مادر وطن میں آسان سرمایہ کاری کے لیے دو روزہ پاکستان انٹر نیشنل پراپر ٹی نمائش کا انعقاد 28 جنوری سے شروع ہورہی ہے اس میں پاکستان کے نام ور بلڈرز اور ڈیولپر زسستے پیکیجزکے ساتھ شریک ہورہے ہیں جہاں یو اے ای میں بسنے والے پاکستانیوںکو جہاں آسان سرمایہ کاری کا موقع ملے گا وہاں آگاہی بھی ملے گی یہ بات پاکستان انٹر نیشنل پراپر ٹی کے چیف آرگنائزر عمران خٹک اور جنت آفریدی نے کہی انہوں نے مزید کہا کہ دو روزہ پراپرٹی نمائش) پائپ ایکس) میں یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ لازمی اس نمائش میں شرکت کریںاس نمائش میں سرمایہ کاری کے لیے سستی اور معیاری اسکیمیں موجود ہیں جس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے عمران خٹک نے مزید کہا کہ پاکستان میں پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جتنے خدشات پائے جاتے ہیں اب وہ دم توڑ چکے ہیں یہ دور پراپر ٹی میں سرمایہ کاری کے لیے بہت ساز گار ہے میری خواہش کے یو اے ای مقیم پاکستانی اس موقع پر بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے بنا کسی خدشے کے بھر پور سرمایہ کریں پاکستان میں اس شعبے میں بہت گنجائش ہے ملک میں آبادی کی بنیاد پر رہائشی سہولیات کا فقدان ہے اس موقع پر ممبر شارجہ رائل فیملی شیخ ماجد القاسمی ،ہیڈ آف دبئی اکنامک ڈپارنمنٹ ولید عبداللہ ملک ،اماراتی بزنس مین یعقوب العلی بھی موجود تھے ۔