پی ایس ایس او ٹیبل ٹینس :بوائزمیں ویلز اور گرلز میں سیڈرکالج فتح یاب

374

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے زیر اہتمام کراچی اسکول گیمز کا ٹیبل ٹینس ایونٹ اختتام کو پہنچ گیا ۔پی ایس ایس او اے لیول بوائز اینڈ گرلز ٹیبل ٹینس مقابلے سندھ اسپورٹس بورڈاسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے۔بوائز میں ویلزکالج اور گرلز میں سیڈر کالج نے میدان مار لیا ۔نتائج کے مطابق بوائز مقابلوں میں ویلزاور نکسر کالج کے درمیان زبردست فائنل دیکھنے میں آیا جس میں ویلز کالج نے نکسر کالج کو 2-1سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔گرلز کا فائنل سیڈر کالج اور ہائی برو کالج کے درمیان کھیلا گیا جس میں سخت مقابلے کے بعد سیڈر کالج نے2-1سے فتح سمیٹ کر ٹائٹل جیت لیا ۔بوائز میں نکسر کالج کے زین اور گرلز میں سیڈر کالج کی فاطمہ بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں۔آرگنائزنگ سیکریٹری اسماعیل شاہ کے مطابق فائنل مقابلوں کے بعد اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس کی مہمان خصوصی انٹر نیشنل کھلاڑی اورنیشنل میڈلسٹ حور فواد انٹر نیشنل کھلاڑی اور سینئر قومی چمپئن حائقہ حسین مہمان اعزازی تھیں جنہوں نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیں۔