اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون ، مزدوروں سمیت کئی فلسطینی گرفتار

261
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی سخت سیکورٹی میں فلسطینی شہری عائلہ واثلہ کا مکان گرایا جارہا ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین، الخلیل ، قلقیلیہ اور دیگر شہروں میں چھاپا مارکارروائیوں کے دوران فلسطینی مزدوروں سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2021ء میں 1300 بچوں اور 184 خواتین سمیت 8 ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے اور وادی اردن میںتاریخی مقامات کو گرا کر نئی تعمیرات کے لیے 32لاکھ ڈالر مختص کردیے۔ مبصرین کے مطابق یہ منصوبہ فلسطینی ورثے اور تاریخی مقامات کی یہودی آباد کاری کی سازش ہے۔ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہری عائلہ واثلہ کے مکان کو مسمار کردیا گیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی سخت سیکورٹی فراہم کی گئی ۔