ایران کا امریکا سے براہ راست بات چیت کا عندیہ

404

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیان نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر امریکا سے براہ راست بات چیت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن مسلسل براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کر رہا ۔ واضح رہے رہے کہ ویانا میں 2015ء کے جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔ ان مذاکرات میں امریکا اور ایران کے درمیان مغربی ممالک کے توسط سے بات چیت ہوتی ہے۔