ترکی اور یونان میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

306
ایتھنز: یونانی دارالحکومت کو برف نے ڈھک رکھا ہے‘ چھوٹی تصویر میں درخت گاڑیوں پر گرے ہوئے ہیں

استنبول ؍ ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی اور یونان میں شدید برفباری کے نتیجے میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ۔ استنبول میں سخت سردی میں سڑکوں پر گاڑیاں اور کئی افراد پھنس گئے۔ امدادی عملے نے برف ہٹا کر سڑ ک کو صاف کردیا ۔ اس دوران کئی شہری اپنی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر کے پیدل گھر جانے کے لیے روانہ ہوگئے۔ خراب موسم کے باعث استنبول ائرپورٹ پر کئی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔ادھر یونان کے دارالحکومت ایتھنز بھی برف سے ڈھک گیا اور طوفانی ہوا سے درخت گرنے کے باعث کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔