کیمرون: فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 8 افراد کچل کر ہلاک

189
یاوندے : کیمرون میں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ میں کچلے گئے بچے کو طبی امداد دی جارہی ہے

یاوندے (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کیمرون میں فٹبال میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچ گئی ، جس میں کچل کر 8 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔ میزبان ملک کیمرون کی فٹبال ٹیم کا اہم میچ یاوندے اولیمبے اسٹیڈیم میں تھا ، جہاں 60 ہزار شائقین کی گنجائش تھی ، تاہم شائقین کی کئی گنا زیادہ تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ اور 2خواتین شامل ہیں۔