بریدہ میں تحویل الراجی ٹی20 ٹورنامنٹ کا آغاز

348
القصیم: بریدہ میں بینک تحویل الراجی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے آغاز کے موقع پر ٹیموں کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

القصیم (سید مسرت خلیل) سعودی عرب کے شہر القصیم بریدہ میں القصیم کرکٹ لیگ کے زیر انتظام سعودی عرب کے بینک تحویل الراجی کے تعاون سے ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازکیا گیا ۔ ٹورنامنٹ کے آغاز پر گرائونڈ میں باقاعدہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی تحویل الراجی کے ایریا منیجر ابوخالد الزغاب، ڈائریکٹر سیلز منیجرمحمد اصضراور دیگربینک افسران کے علاوہ القصیم کرکٹ لیگ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر عبداللہ حمود التویجری القصیم کرکٹ لیگ کے چیرمین میں ذوالفقاررومی، پریزیڈنٹ ناصررشید، وائس پریزیڈنٹ ہارون ایاز، جنرل سیکرٹری آفاق مسعودی، کمیٹی ممبران رانا ندیم، عبدل بصیرجانی، ندیم امین، اسرازاحمد، عبدالرشید کے علاوہ القصیم کرکٹ لیگ کے موجودہ کپتان یاسروڑائچ ٹیموں کے کھلاڑیوں اور مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پراستاد خالد کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرکٹ اب سعودی عرب کا مقبول ترین کھیل بنتا جا رہا ہے۔ جس کا سہرا مملکت میں بسنے والے ایشیائی لوگوں کے سر جاتا ہے۔ اب آہستہ آہستہ سعودی عرب کے مقامی لوگوں کی دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اب اس کھیل کو اسپانسر کرنے کے لیے لوگ سامنے آ رہے ہیں۔ محمد اصغر نے بھی سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔ القصیم کرکٹ لیگ کے سی ای او، چیرمین صدراور دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں القصیم کرکٹ لیگ کی جانب سے مہمانان گرامی کو باقاعدہ اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔