نگران حرم فورم روبینہ سعید انتقال کر گئیں ‘اسما سفیر و دیگرکا اظہار تعزیت

252

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی نائب وصوبائی نگران حرم فورم روبینہ سعید انتقال کر گئیں ۔ ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی اسما سفیر اور معتمدہ کراچی فرح عمران نے مرحومہ کے اہل خانہ سے گھر جاکر ملاقات کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔اسما سفیر نے مرحومہ کی دینی و تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ساری زندگی جدوجہد،استقامت اور دعوت دین سے آراستہ تھی۔ اللہ ان کو بلند درجات عطا فرمائے۔