طویل عدالتی کارروائی‘نایاب نسل کے105باز مرگئے

367

کراچی (آئی این پی)کراچی کے کسٹمز اسپورٹس کمپلیکس میں رکھے گئے نایاب نسل کے 105 باز مرگئے جبکہ زندہ بچ جانے والے 5 بازوں کی حالت بھی خراب ہے۔کسٹمز اینٹی اسمگلنگ حکام کے مطابق اکتوبر 2020 ء میں ڈیفنس گزری کے دو بنگلوں پر چھاپے مار ے گئے جہاں ایک بنگلے سے 80 اور دوسرے سے 30 نایاب نسل کے باز تحویل میں لیے گئے تھے جبکہ کارروائی میں 3 ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔ کسٹمز حکام کے مطابق مرنے والے بازوں کو فریزر میں محفوظ رکھا گیا ہے کیونکہ عدالتی فیصلہ آنے تک ان مرے ہوئے بازوں کو دفنایا بھی نہیں جاسکتا۔