فائرنگ، حاداثات اور دیگر وقعات میں12افراد جاں بحق

203

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں فائرنگ سے حادثات وو اقعات میںخاتون سمیت 12افراد جان کی بازی ہار گئے دیگر واقعات میںپولیس اہلکار ، خاتون اور بچوں سمیت12افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کی حدود ماڑی پور مسرور کالونی بلوچ گراؤنڈ تھانے کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے 65 سالہ نرسی ولد پریم کو قتل کر دیا ، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق مقتولہ کو تین مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر قتل کیا ہے۔پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے،اسٹیل ٹائون تھانے کی حدود گھگھرپھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 25سالہ سبیل ولد عزیز کھوسو کو قتل کر دیا گھگھر پھاٹک ناتھا خان کھوسو گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 27سالہ محمد شبیر جاںبحق ہوگیا ۔ ہلاک ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا۔ بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر فائیو ایم چیز اپ اسٹور کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 27سالہ علی نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا ،ماڑی پور تھانے کی حدود ماڑی پور گریکس پوما پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سمیت 4افراد زخمی ہو گئے،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں دوران علاج خاتون جاںبحق ہو گئی ،جس کی شناخت 35سالہ نصرت عمران زوجہ محمد عمران کے نام سے ہوئی،جبکہ زخمیوں میں 40سالہ محمد عمران ولد سلمان ،6سالہ محمد حسن ولد محمد عمران8سالہ حنین ولد محمد عمران کے نام سے ہوئی ، گلبرگ تھانے کی حدود ضیاء الدین اسپتال کے عقب میں ندی سے 50سالہ محمد اسلام ولد حاجی منگی کی ڈوبی ہوئی لاش ملی،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر ر ہی ہے۔ صفورہ رم جھم ٹاور یاسین مسجد کے قریب روڈ سے45سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ۔حب چوکی ساکران روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں 16سالہ وسیم ولد امام بخش جاںبحق ہوگیا ۔ادھر کلفٹن 26 اسٹریٹ عبداللہ شاہ غازی ؒمزار کے قریب فٹ پاتھ سے45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،جسے اسپتال منتقل کیا گیا، سرجانی کے علاقے سرجانی سیف المری گوٹھ کے قریب گھر سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 60سالہ مومل زوجہ امام الدین کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفیہ گھرمیں اکیلے رہائش پذیر تھی ، بلا ل کالونی تھا نے کی حدود پی آئی بی کالونی عظمیٰ ٹینٹ ہائوس رضوان بریانی کے قریب مکان نمبر492سے 35سالہ شیرازالرحمان ولد عبدالماجد کی پھندا لگی لاش ملی،ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میںا یم ایم کالونی کی اسٹریٹ نمبر 3میں رہائش پذیر 18سالہ سعید ولد نوشاد نے گھریلو جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر گلے میںپھندا ڈال کرخودکشی کرلی ۔